ثانیہ اورپریانکا 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل
ممبئی:بولی وڈ کا جادو بیرون ملک بھی سر چڑھ کر بولتا ہے اس کی بہترین مثال حال ہی میں امریکی میگزین ٹائمز میں 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق امریکا کے معروف میگزین ٹائمز نے دنیا کے بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کی ،جس میں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بھی شامل ہے۔ ٹائمز یہ رپورٹ ہر سال شائع کرتا ہے جس میں آرٹ ،سائنس،شوبز،ٹیکنا لوجی وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہترین لوگوں کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔ امریکاکے مشہور ڈرامہ سیریل کوانٹیکو میں بہترین پرفارمنس جبکہ ہالی وڈ فلم بے واچ میں کام کرنے پر پریانکا کا نام اس لسٹ میں شامل کیا گیا،اس اعزاز پر پریانکا بہت خوش ہیں۔ What a way to start the day! #Time100’s list of achievers! Humbled, overwhelmed and feeling so blessed! pic.twitter.com/oFp9pGlHLI — PRIYANKA (@priyankachopra) April 21, 2016 دوسری طرف ٹینس کے ذریعے پوری دنیامیں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی اسپورٹس پرسن اور ماڈل ثانیہ مرزا کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے،ثانیہ کی پروفائل ترتیب دیتے ہوئے بھارت کے مایا ناز سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ ثانیہ اپنے عزم اور حوصلے کے باعث پورے بھارت کیلئے مثال ہیں۔ https://t.co/AD9wdCYiKS Humbled 😇 Thank you @sachin_rt for the kind words — Sania Mirza (@MirzaSania) April 21, 2016 واضح رہے کہ گزشتہ سال اس لسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام بھی شامل تھا،لیکن اس بار وہ اس لسٹ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔