شائع 23 اپريل 2016 10:25am

میرا اور سلمان کا کوئی موازنہ نہیں،ورون دھون

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف  اداکار اور نوجوانوں کے دل کی دھڑکن ورون دھون کو ملنے والی کامیابی کے بعد ان کا موازنہ بولی وڈ کے دبنگ خان کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوزکے مطابق بدلہ پور اور اے بی سی ڈی ٹو جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد ورون کا موازنہ سلمان خان کے ساتھ کیا جا رہا ہے،اپنے اور سلمان کے موازنے کے بارے میں ورون اب تک خاموش تھے ،لیکن اب انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اور سلمان کا کوئی موازنہ نہیں۔

 سلمان بولی وڈ میں بہت سے نئے چہرے متعارف کروانے کے ذمہ دار ہیں کسی کو لونج کیا تو کسی کو گائیڈ کیا ان ہی میں سے ایک نام ورون کا بھی ہے،یہاں تک کہ سلمان ورون کو اپنافیملی ممبر سمجھتے ہیں۔

اپنا اور سلمان کا موازنہ کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ورون کا کہنا تھا کہ  میرااور ان کا کوئی موازنہ نہیں ،کوئی بھی ان جیسا نہیں ہو سکتا،پوری انڈسٹری میں سلمان خان صرف ایک ہے ،دوسرا کوئی نہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جس طرح سلمان ایک ہے اُسی طرح ورون بھی ایک ہی ہے میرے  جیسا بھی کوئی نہیں ۔

Read Comments