کراچی: سیاسی جماعت کے تین کارکنان پر فرد جرم عائد

شائع 23 اپريل 2016 02:19pm

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے سیاسی جماعت کے تین کارکنان پر پولیس مقابلے، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیوایم کے تین کارکنان کے خلاف پولیس مقابلہ،اقدام قتل اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلشاد اور کامران عرف کمو سمیت تینوں ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکارکیا جس پرعدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔ ملزمان کو پاکستان بازار پولیس نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Read Comments