Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر انتشار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ترقی وخوشحالی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیںگے۔
لاہور میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی بناءپر انتشار کی سیاست کرناچاہتے ہیں۔مگر ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں وہ کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔