Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پاک سرزمین کی سیاسی مہم عروج پر ہے، ساتھ ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی کمال کے قافلے میں شامل ہوتے جارہے ہیں، ایم کیوایم کے سابق اراکین رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور عطااللہ کرد مصطفیٰ کمال کی کشتی میں سوار ہوگئے۔کمال کی کشتی میں سوار ہوئے دو اور افراد،سابق اراکین رابطہ کمیٹی سیف یار اور عطاء اللہ کرد پاک سرزمین کا حصہ بن گئے۔
مصطفیٰ کمال نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں دوران پریس کانفرنس عوام کو چوبیس اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دے دی۔پاک سرزمین کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پنڈال بھی سجایا جاچکا ہے۔
جلسے کی سیکیورٹی کیلئے سات ایس پیز سترہ ڈی ایس پیز اور اڑتیس ایس ایچ اوز ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے،سیکیورٹی پر باون پولیس موبائلز اور سو سے زائد موٹر سائکل سوار اہلکار تعینات ہوں گے،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں جلسہ گاہ کی سرچنگ کریں گی۔