Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کارکنوں کی گرفتاریوں اور قتل کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، ایم کیوایم رہنما کنورنوید جمیل کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن ایم کیوایم کے مطالبے پرشروع ہوا، اسے سیاسی نہ بنایا جائے۔
کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا،دھرنے سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنورنوید جمیل نے کہا کہ اگرہماری صفوں میں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں تو ہمیں بتایا جائے، ہم خود محاسبہ کریں گے۔
کنور نوید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے بارہ سو کارکنان جیلوں میں قید ہیں، ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کیلئے یہاں آئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ازراہِ کرم کراچی آپریشن کو سیاسی نہ بنایا جائے۔