عمران خان بہتان تراشی جیسے مہلک مرض میں مبتلاہیں ،سعد رفیق

شائع 23 اپريل 2016 05:30pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور بولے کہ عمران خان ہٹ دھرمی اوربہتان تراشی کے مہلک امراض میں مبتلاہیں،ان کی ذہنی حالت پرخدشات لاحق ہیں،جلدصحتیابی کیلئے دعاگوہیں۔

عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ پرمبنی انکوائری کمیشن مکمل بااختیارہوگا،کمیشن پر اعتراض کرنیوالے پارلیمنٹ کے فورم کواستعمال کریں،انہوں نے کہا کہ عمران خان ہٹ دھرمی اوربہتان تراشی کے مہلک امراض میں مبتلاہیں،ان کی ذہنی حالت پرخدشات لاحق ہیں،جلدصحتیابی کیلئے دعاگوہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیک وقت پاکستانیوں اوریہودیوں کی نمائندگی کرناعمران کے فن کی معراج ہے،اقتدارکے بھوکوں کو دوہزر اٹھارہ تک انتظارکرناہوگا،ہمارا مقابلہ سازشوں اورالزامات کے بجائیکارکردگی سے کیاجائے۔

Read Comments