جماعت اسلامی کا کرپشن کیخلاف دھرنے کا اعلان

شائع 23 اپريل 2016 05:32pm

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ، ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف کل لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ سینٹر سراج الحق اور دیگر قائدین دھرنے سے خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنے سے متعلق منتظمین کی طرف سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ مال روڈ کی طرف آنے والے راستوں کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر اسقتبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

دو ہزار سے زائد کارکنوں کو جلسہ گاہ کی طرف آنے والے راستوں اور پنڈال کی سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کرپشن فری پاکستان مہم کے اگلے مرحلے کا بھی اعلان کریں گے۔

Read Comments