اسلام آباد:پی ٹی آئی کی ایف نائن میں جلسے کی بھرپور تیاریاں

شائع 23 اپريل 2016 05:35pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ایف نائن میں جلسے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں ،اسٹیج کومکمل کرلیا گیا ، جبکہ ڈی جے بٹ کے بجائے ڈے جے شیخ میوزک کی دھنیں بکھیرے گے۔

وفاقی دارلحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پرہیں ۔کرسیاں ، اسٹیج اور راہ داریاں تیارکرلی گئں ، سیکیورٹی کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے انتظامیہ کہتی ہے کہ جنون ٹھاٹھیں مارے گا۔

جلسے کیلئے مردوں اورخواتین کے علیحدہ علیحدہ گیٹ رکھے گئے ہیں ، تحریک انصاف کے جلسوں کی جان ڈی جے بٹ ،جی اس بارڈی جے بٹ نہیں ہیں مگر انتظامیہ کہتی ہے ڈی جے بٹ کی کمی پورا کرنے کیلئے اس بارڈی جے شیخ دھنیں بجائیں گے ۔حالیہ سیاسی ماحول میں تحریک انصاف کے کارکن خاصے پرجوش ہیں ، ن لیگ اورلیکس پرکپتان کے آئندہ کے لائحہ عمل سننے کے منتظر ہیں۔

Read Comments