کراچی: گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی

شائع 24 اپريل 2016 06:34am

کراچی:کراچی میں آج بھی سورج کا پارہ مزید ہائی ہوگا۔ درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہیٹ اسٹروک کے باعث ایک اور جان چلی گئی، دو روز میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

شہر قائد میں گرم ہواو¿ں کا راج ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شدید گرمی رہے گی اور درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس تک رہنے کا امکان ہے،عوام کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گرمی کے باعث ہفتے کو بھی ایک شخص دم توڑ گیا،دوروزمیں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ کراچی میں ہفتے کو درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر پیرتک جاری رہے گی۔

Read Comments