کمیشن کی تشکیل ،عمران خان نے بھاگنا شروع کردیا ،پرویز رشید

شائع 24 اپريل 2016 05:58pm

اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں کہ کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد عمران خان نے الٹے پاوٴں بھاگنا شروع کردیا ہے، ان کی سیاست کے اخراجات برداشت کرنے والوں کو بھی کمیشن سے خطرہ ہوگیا ہے، عمران خان کوبھی احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

وزیراطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں کہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنے والوں کے کمیشن کے قیام کے اعلان سے پیروں تلے زمین نکل گئی ہے،عمران خان نے اب الٹے پاوٴں بھاگنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے افراد کو کمیشن کے قیام سے خود اپنے پھنس جانے کا خطرہ ہوگیا ہے، عمران کو بھی معلوم ہے انکی سیاست کے اخراجات برداشت کرنے والے ٹیکس چوراس کمیشن سے بے نقاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دل میں کھوٹ ہوتا تو ہم خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کرتے، کل سمجھ رہا تھا کہ عمران خان کی داڑھی میں تنکے ہیں لیکن آج معلوم ہوا پوری داڑھی تنکوں سے بنی ہوئی ہے۔

Read Comments