Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پولیس نے اورنگی ٹاون کے علاقے پیرآباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔