کوٹری: ایک ہی خاندان کے 4افراد کی لاشیں برآمد

شائع 25 اپريل 2016 05:13am

کوٹری :کوٹری کے مقام پر دریائے سندھ سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کواطلاع ملی تھی کہ کوٹری کے مقام پر دریائے سندھ میں چار افراد کی لاشیں موجود ہیں جس پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،جس میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں ۔

Read Comments