خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5.8 شدت کا زلزلہ

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2016 07:38am

پشاور :پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رات گئے پشاور، صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، دیر، بونیر چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پرپانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس مرکز پاک، افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلہ ایک سو سولہ کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments