Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور:وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ضرب آہن ایک مثال ہے۔شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کچے کے علاقے میں شہید پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں راجن پور پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری دہشتگردی کو جنم دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راجن پور میں ڈاکووں اور چوروں کیخلاف آپریشن کسی معرکے سے کم نہ تھا،اسی لیے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ضرب آہن مثال ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ ضرب عضب میں دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی شہبازشریف نے آپریشن ضرب آہن میں شہید ہونی والے پولیس اہلکاروں کیلئے دعا کرائی۔اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔