کراچی میں ججز کے مبینہ ناروا رویے کیخلاف وکلا کااحتجاج

شائع 25 اپريل 2016 08:20am

کراچی :کراچی میں ججز کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف وکلا نے احتجاج شروع کردیا۔سٹی کورٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔سائلین کے دھرنے کے بعد وکلا نے سائلین کو داخلے کی اجازت دے دی۔

سٹی کورٹ میں ججز کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف وکلانیاحتجاج کیا۔وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیااورسٹی کورٹ کے دروا زے سائلین کیلئے بند کردیئے۔سائیلین نے سٹی کورٹ کے گیٹ کے باہردھرنا دیا جس کے بعد وکلا نے گیٹ کھول دیئے اور سایلین کو اندرآنے کی اجازت دے دی۔

احتجاج کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ججز کے رویے کے خلاف وکلا نے روزانہ دوگھنٹے کیلئے عدالتوں کے علامتی بائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔وکلاکا کہناتھاکہ اگرججزنے رویے بہترنہ کئے تواحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

Read Comments