پرویزمشرف سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2016 10:24am

اسلام آباد:پرویز مشرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی ،جس میں سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سابق صدرپرویزمشرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی،شہری شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پاکستان کوئی جیل خانہ نہیں کہ باہر جانا بنیادی حق بن جائے۔

آئین سے غداری کا ملزم پاکستانی شہری نہیں رہتا اور نقل وحرکت کی آزادی محض پاکستانی شہری کیلئے ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

Read Comments