Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور :پشاور کے علاقے گلبہار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پشاور کے علاقے گلبہار نمبر دو میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صابر حسین اپنی بہو اور نواسی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مکی مسجد گلبہار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں سسر اور بہو شدید زخمی جبکہ انکے ساتھ چھوٹی بچی بال بال بچ گئی واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچتے ہی زخمیوں تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
بعد ازں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے ایم سی منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔