Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سوات:بونیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اقلیت رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی کے مشیرخاص سردار سرن سنگھ کے قتل میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے شانگلہ کی تحصیل پورن کے نائب ناظم عالم خان کوبھی قتل کے الزام میں گرفتار لیا گیا۔
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار سرن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شانگلہ کی تحصیل پورن کے نائب ناظم عالم خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آزاد خان کے مطابق عالم خان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
اس سے قبل بھی سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ضلعی کونسلر بلدیو کمار کوبریکوٹ سے پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج آزاد خان نے بلدیو کمار کے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائے جس کے لئے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔