Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر تصدیق کئے بغیر بچے پر مقدمہ درج کرنے والے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت تین اہلکار معطل کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایکشن لیتے ہوئے تین سالہ بچے پر بغیر تصدیق پرچہ درج کرنیوالے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو معطل کر دیا گیا،وزیر داخلہ کے حکم پر ایس پی کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، جس میں کہاگیا ہے کہ بغیر تصدیق بچے پر ایف آئی آر کیوں کاٹی گئی ؟ وزیر داخلہ نے اس معاملے پر آئی جی سے وضاحت طلب کر تے ہوئے حکم میں دیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکار ادارے کی بد نامی کا باعث بنے،اس لئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر تصدیق کئے بغیر بچے پر مقدمہ درج کرنے والے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت تین اہلکار معطل کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایکشن لیتے ہوئے تین سالہ بچے پر بغیر تصدیق پرچہ درج کرنیوالے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو معطل کر دیا گیا،وزیر داخلہ کے حکم پر ایس پی کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، جس میں کہاگیا ہے کہ بغیر تصدیق بچے پر ایف آئی آر کیوں کاٹی گئی ؟ وزیر داخلہ نے اس معاملے پر آئی جی سے وضاحت طلب کر تے ہوئے حکم میں دیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکار ادارے کی بد نامی کا باعث بنے،اس لئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔