Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اردن :آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے، آرمی چیف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی جنگ میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اردن کے سب سے بڑے اعزاز "میڈل آف میرٹ" سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کی شاہی افواج کے سربراہ جنرل ماشل الزابن اور شاہی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور الجبور نے آرمی چیف کو خوش آمدید کہا۔ آرمی چیف نے شہزادہ حسن بن طلال، اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، شاہی افواج کے سربراہ اور شاہی فضائیہ کے سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جس میں مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء کی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں افواج کے مابین فوجی تربیتی امور اور اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر اتفاق پایا گیا۔ آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں اردن کے سب سے معتبر اعزاز "میڈل آف میرٹ" سے نوازا گیا۔