Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :شدید گرمی میں کے الیکٹرک نے شہریوں کودوہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔شہرکے مختلف علاقوں میں لگے پی ایم ٹیز اتارلئے۔کے الیکٹرک نے پی ایم ٹی کی دوبارہ تنصیب واجبات کی ادائیگی سے مشروط کردی۔
کراچی والوں کو بجلی ملے یا نہ ملے بل بروقت بھردیں ورنہ آپ کے علاقے کا پی ایم ٹی نکال لیا جائے گا۔ایسا ہی کچھ ہوا ۔پاپوش،بلدیہ ٹاون اورلیاری سنگولین میں جہاں بلوں کی عدم ادائیگی پرپی ایم ٹیزاتارلئے۔پی ایم ٹی کی دوبارہ تنصیب واجبات کی ادائیگی سے مشروط کردی گئی۔
شدید گرمی میں بجلی کی معطلی پرشہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے جبکہ ان علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیداہوگئی ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے دیگرعلاقوں میں خسارے میں جانے والے پی ایم ٹیزپربینرزآویزاں کئے گئے ہیں۔جن پربلوں کی بروقت ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔