نیویارک:ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی نئی فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس ریلیز کیلئے تیار ہے،فلم عجیب و غریب جادوئی دنیا پر بنائی گئی ہے۔
جونی ڈیپ کی نئی فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس ریلیز سے قبل ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،فلم کے نئے ٹریلر کو سراہا جا رہا ہے،فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس اٹھارہ سو پینسٹھ کے ناول سے ماخوذ اور دو ہزار دس کی کامیاب فلم ایلس ان دی ونڈر لینڈ کا سیکوئل ہے۔
فلم کی کہانی جادوئی دنیا میں مختلف طاقتور قوتوں کا سامنا کرنے والی لڑکی ایلس کے گرد گھومتی ہے جسے طلسماتی دنیا میں پہنچ کر دوست کو بچانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔
فلم میں ایلس کے پاگل دوست میڈ ہیٹ کے کردار میں جونی ڈیپ دکھائی دیں گے،جونی ڈیپ نے ہالی ووڈ میں منفرد کردار نبھا کر شہرت حاصل کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے،ایڈونچر اور تجسس کے بھرپور مناظر سے سجی فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس سولہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔