ملتان میں 2 مختلف حادثات،ایک نوجوان جاں بحق

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2016 10:25am

ملتان:بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی بسیں بے قابو ہو گئیں ، دو مختلف حادثات میں یونیورسٹی بس کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ بوسن روڈ پر قصوری چوک کے قریب پیش آیا جہاں یونیورسٹی بس نے چودہ سال موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر بوسن روڈ بلاک کر دی اور بس کے شیشے توڑ دئیے۔ مگر شہریوں کا غصہ اس پر بھی کم نہ ہوا تو انہوں نے بس کو آگ لگا دی۔

دوسرا واقعہ ملتان کے نواحی علاقے نگانہ چوک میں پیش آیا جہاں یونیورسٹی بس کی رکشے سے ٹکرہوئی جس میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Read Comments