Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ پرامن افغانستان سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ طالبان کومذاکرات کی میزپرلانے کی ذمہ داری صرف پاکستان پرعائد نہیں ہوتی۔
افغان صدراشرف غنی کے افغان پارلیمنٹ میں خطاب پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکارہوا ہے۔ لاکھوں افراد دہشتگردی کے واقعات سے متاثرہوئے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکے ہزاروں جوانوں نے قربانی دی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ تشدد اورخون خرابے سے امن حاصل نہیں کیا جاسکتا۔افغانستان میں استحکام سب سے زیادہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان کومذاکرات کی ٹیبل پرلانے کی ذمہ داری صرف پاکستان عائد نہیں ہوتی۔ ہم مشترکہ اعلامیہ کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔ طالبان کے نمائندوں کوبراہ راست مذاکرت میں شامل کرنے کی دعوت دی گئی۔ پاکستان افغان امن واستحکام کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے۔