Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کا کلبوشن یادیو کی گرفتاری اور”را“کی پاکستان میں سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار۔اعزاز چوہدری کہتے ہیں ”را“کی بلوچستان اورکراچی میں تخریب کاری سرگرمیوں سے تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مذاکرات میں بات چیت کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے درمیان نئی دہلی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بھارتی ہم منصب سے کلبھوشن کا معاملہ اٹھایا۔ سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بلوچستان اورکراچی میں”را“ کی تخریبی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہارکیا۔
اعزازچوہدری کا کہناتھا کہ”را“کی سرگرمیوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کونقصان ہورہا ہے۔ ملاقات میں پاکستان نے بھارت کی کل بوش یادیو تک قونصلررسائی دینے سے انکار کردیا،اعزازچوہدری نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی کیلئے بھارتی حکومت کے کردارپربھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یادہانیوں کے باجود بھارت نے تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
سمجھوتہ ایکسپریس میں بیالیس پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیائع ہواتھا،ملاقات میں اعزازچوہدری نے بھارتی ہم منصب سے کشمیرسمیت تمام معاملات پربات کی۔اعزازچوہدری کا کہناتھاکہ دنوں ممالک کوپائیدارامن اورجامع مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرعزم رہنا چاہیے۔
جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے نے پٹھان کوٹ حملے کی شفاف تحقیقات پرزوردیا اورکہا کہ حقا ئق جلد سامنے لائے جائیں ۔بھار تی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس سے متعلق ٹرائل سے بھی آگاہ کیا جائے۔ملا قا ت میں مذاکرات کو آگے بڑھا نے پراتفاق ہوا۔