عدلیہ پر کسی قسم کا دباو نہیں ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

شائع 20 دسمبر 2015 06:03am

کراچی :چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عدلیہ پر کسی قسم کا کوئی دباوٴ نہیں ،، حکومت کے لئے ضروری ہے کہ وہ قانون سازی کا عمل بہتر بنائے۔

گورنر ہاوٴس کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام ہے کہ معاشرے میں انصاف قائم کرے،انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ پر کوئی دباوٴ نہیں،البتہ حکومت قانون سازی کا عمل ضرور بہتر کرے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ محتسب کا ادارہ گڈ گورننس کی بہترین مثال ہے،اب تک محتسب کے فیصلے اپیل کیلئے گورنر ہاوٴس ایتے ہیں،محتسب عدلیہ کا آئینی ہاتھ ہے،سیمینار سے محتسب اعلیٰ سندھ ملک اسد اشرف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Read Comments