Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ پاکستان اورآذربائیجان کودفاع ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینی چاہیئے۔
صدرمملکت ممنون حسین سے آذربائیجان کے وزیربرائے دفاعی صنعت یاورجمالوو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور ہر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرصدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اورپاکستان مسئلہ نگورونوکاراباخ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
صدرممنون حسین نےکہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم صلاحیت سے کم ہے جسے دوطرفہ تجارت میں وسعت سے بڑھایا جاسکتا ہے۔ صدرمملکت نے امید کا اظہار کیا کہ پاک آذربائیجان مشترکہ وزارتی کمیشن کا چھٹا اجلاس معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے اوردوطرفہ تجارت کوبڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ صدرممنون حسین نے زوردیا کہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوب مغربی ایشیا اور چین کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ خطے کے عوام خوش حال ہو سکیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے ککے لیے عوامی سطحوں پررابطوں کو بڑھانے اورتجارتی اورثقافتی تبادلوں کی ضرورت ہے ۔
ملاقات میں شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیربرائے پٹرولیم اوررانا تنویر حسین ، وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداواربھی موجود تھے ۔