شائع 26 اپريل 2016 03:31pm

فلم کی شوٹ میں400-300 دن کیسے لگ جاتے ہیں؟اکشے کمار

ممبئی:بھارتی اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ایک فلم کی شوٹ میں 400-300 دن کیسے لگ جاتے ہیں۔ جبکہ کسی بھی فلم کے شوٹ میں صرف 30 سے 60 دن تک لگنے چاہیئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق نئی آنے والی فلم 'ہاؤس فل 3'  کے ٹریلر لانچ کے دوران اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح  سال میں تین چار فلمیں مینیج کر لیتے ہیں ؟ جواب میں اکشے نے کہا کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے بلکہ بہت آسان ہے۔ آپ کو بس کام کرتے رہنا چاہیے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی فلم کو 60 دن سے ذیادہ لینا چاہیے۔ میں نے ہاؤس فل اڑھتیس(38)دن میں مکمل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب وقت پر آتے تھے، ہم نے محنت کی اور میں نے آٹھ گھنٹے کام کیا۔ میں نے پڑھا تھا کہ مشن امپاسیبل بانوے(52) دن میں مکمل ہوئی تھی۔ سمجھ نہیں آتا کہ تین سو اور چار سو دن کے شوٹ کی بات کیسے کر لیتے ہیں۔ آپ ذیادہ سے ذیادہ ستر دن لے سکتے ہیں۔

پچھلے سال کے شروع سے اب تک اکشے کی پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جبکہ دو مزید آنے والی ہیں۔ اکشے کی اگلی فلم ہاؤس فل 3 میں رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکلین فرنانڈس، لیزا ہیڈن اور نرگس فخری اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی ڈائریکشن فرہاد ساجد نے دی ہے۔

بشکریہ دی ہندو

Read Comments