Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:عید میلاد النبی کی آمد آمد ہے۔ ملک بھر میں مساجد اور گلیوں کو سجادیا گیاہے۔ چراغاں کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔ملک بھر کیطرح کراچی کی مساجد اور گلی محلوں کو سجادیا گیا ہے۔بارہ ربیع الاول پانچ سو ستر سن ہجری ، نبیوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ آپ صلی علیہ وسلم کی آمد سے ظلمت اور کفر کا خاتمہ ہوا۔ نبی الدو زماں کے جشن کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مساجد عمارتوں اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔ گھر گھر آقا علیہ سلام کی آمد کے شادیانے بج رہے ہیں۔ بچے بڑے سب ہی عید میلادالنبی کی تیاریوں میں مگن ہیں۔ جلسے جلوس اور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں۔
اسلام آباد:عید میلاد النبی کی آمد آمد ہے۔ ملک بھر میں مساجد اور گلیوں کو سجادیا گیاہے۔ چراغاں کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔ملک بھر کیطرح کراچی کی مساجد اور گلی محلوں کو سجادیا گیا ہے۔
بارہ ربیع الاول پانچ سو ستر سن ہجری ، نبیوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ آپ صلی علیہ وسلم کی آمد سے ظلمت اور کفر کا خاتمہ ہوا۔ نبی الدو زماں کے جشن کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مساجد عمارتوں اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔
گھر گھر آقا علیہ سلام کی آمد کے شادیانے بج رہے ہیں۔ بچے بڑے سب ہی عید میلادالنبی کی تیاریوں میں مگن ہیں۔ جلسے جلوس اور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں۔