شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کرپشن مٹاو ملک بچاو مہم

شائع 26 اپريل 2016 06:10pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ مہم کا آغاز کردیا،شاہ محمودقریشی کی قیادت میں ریلی کراچی سے روانہ ہوئی، جو مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی تیس اپریل کوسکھر پہنچے گی، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے ملک کے بچوں کا مستقبل تباہ کررہے ہیں۔

ملک میں کرپشن کیخلاف آواز اٹھائے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ سندھ روانہ ہوگیا،ریلی گھارو، دھابیجی، ٹھٹھہ،سجاول اور بدین سمیت مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی تیس اپریل کو سکھر پہنچے گی،جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔

سکھرسے ریلی پنوں عاقل، گھوٹکی میرپورماتھیلو سے ہوئی پنجاب کی حدودسے متصل علاقے کموں شہید پہنچے گی،جہاں بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔

Read Comments