Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے پر حد نگاہ پچاس میٹر تک رہ گئی، دبئ سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان بھجوا دیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ ہوگیا، موٹروے اور ہائی وے پر بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔دھند سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں لاہور کے گردونواح، پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، اوکاڑہ اور ساہیوال شامل ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ہائی وے اور موٹروے پر حد نگاہ پچاس میٹر تک رہ گئی ہے جس کے باعث موٹر وے حکام نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران فوگ لائٹس اور وائپرز کا استعمال ضرور کیا جائے۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سو چار کو ملتان بھجوا دیا گیا ہے جبکہ دیگر پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق ہے۔