پانامالیکس:وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

شائع 27 اپريل 2016 05:51am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورت کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں بجٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر مخالفت سامنے آنے پر وزیراعظم نوازشریف نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا ہے،جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور  انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر مشاورت کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے دوران بجٹ حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

Read Comments