میئر کیلئے اختیارات لیکر دکھائیں گے ،فاروق ستار

شائع 20 دسمبر 2015 07:08am

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر کے لیے اختیارات لے کر دکھائیں گے، سن دو ہزار اٹھارہ میں مردم شماری کے بعد سندھ کا وزیراعلیٰ کراچی سے ہوگا، اور اگر مردم شماری نہ ہوئی تو پھر کراچی کا اپنا وزیراعلیٰ ہوگا۔

انہوں نے کراچی آپریشن کے کپتان پر جانبداری کا الزام بھی عائد کیا ۔نائن زیرو پر کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے پارٹی حلف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا ہم نے پاکستان بنایا، ببول کے کانٹوں کو پنوں کے طور پر استعمال کرنا آتا ہے، ہم بتائیں گے بغیر اختیارات کے کام کیسے کیا جاتا ہے، یہ بھی لوگوں کو سکھا دیں گے۔

فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا اختیارات لیں گے، مردم شماری کے بعد سندھ کا وزیراعلیٰ کراچی سے ہوگا۔ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کیلئے ایمانداری سے کام کرتا رہوں گا۔ایم کیوایم کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے کہا کہ رات و رات مسائل حل نہیں ہوسکتے،عوام مسائل کے حل کیلئے ہماری رہنمائی کرے۔

Read Comments