Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ اسمبلی نے مئیر ڈپٹی میئر،بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اورمخصوص نشستوں پر انتخاب کے طریقہ کارکا بل متفقہ طور پرمنظور کرلیا،بلدیاتی اداروں کی مانیٹرنگ کا اختیارحکومت سندھ کو دینے کے بل کے خلاف اپوزیشن کے شدید احتجاج پرایوان مچھلی منڈی بن گیا،
یہ کسی مچھلی منڈی کانہیں بلکہ سندھ اسمبلی کا منظرہے،سینئروزیر نثار کھوڑو نے بلدیاتی اداروں کی مانیٹرنگ کا اختیار حکومت سندھ کو دینے کا بل پیش کیا تواپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑڈالیں اورشدیداحتجاج کیا۔اپوزیشن کے احتجاج اور شورشرابے کے باوجود سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزارسولہ کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔
قائدحزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حکومتی من مانی اور بل کی منظوری کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کیا۔ایوان نے مئیر ڈپٹی مئیر چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار خفیہ رائے شماری اور مخصوص نشستوں کا انتخاب پارٹی تناسب کے مطابق کرانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔