بلوچستان کو پنجاب کے برابر ترقی دلائیں گے،ثناء اللہ زہری

شائع 20 دسمبر 2015 08:43am

کوئٹہ :بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کہتے ہیں کہ بلوچستان کو پنجاب کے برابر ترقی دلا کر پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ بنائیں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد اپنی رہائش پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا جو لوگ ان کے استقبال کے لیے آئے، انہوں نے ثابت کردیا کہ ہم بلوچستان کو مسلم لیگ کا قلعہ بنا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Read Comments