Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے علاقے عزیزآباد میں شہداقبرستان میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے تین افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں کے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے عزیزآباد میں شہدا قبرستان میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان میں کھدائی کر کے دفن کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا، برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایس ایم جیز اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہدا قبرستان میں کارروائی دو روز قبل گرفتار ہونے والے کاشف ڈیوڈ کی نشاندہی پر کی گئی ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔