Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:جہانگیرترین نے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے تین سوالات رکھ دیئے،پیسے کہاں سے آئے ، ٹیکس کتنا دیا، پیسہ باہر کیسے گیا، کہا ایک ہفتے میں ریکارڈ سامنے نہیں لائے تو قوم وزیراعظم کو قصوروارسمجھے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ میاں صاحب آپ پر الزام میں نے نہیں لگایا،پانامہ لیکس میں لگے ہیں،پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے ہم پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوٴس میں جھوٹ کی فیکٹری ہے جہاں سے مخالفین کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم سے تین سوالات بھی پوچھے ، میاں صاحب آپ کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے؟اگر یہ آپ کے حلال کے پیسے ہیں تو ان پر کتنہ ٹیکس ادا کیا؟یہ پیسے آپ نے ملک سے باہر کیسے بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ایک ہفتے میں ریکارڈ سامنے لائیں، اگر ریکارڈ پیش نہیں کیا تو قوم انہں قصوروار سمجھے گی،نو ا ز شریف نے قوانین توڑے ہیں،وہ وزیراعظم تو دور ایم این اے بھی نہیں بن سکتے،جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچوں کا لندن میں ایک گھر ہے، جو پیسے باہر بھیجے اسکی ٹرانزیکشنز موجود ہیں۔