بولی وڈ اداکاروں کے اصل نام
بولی انڈسٹری اسرار سے بھری پڑی ہے یہاں قدم قدم پر ایسے راز پوشیدہ ہیں جو اگر کھل گئے تو تمام لوگوں کو حیرت میں ڈال دیں گے۔ جتنی پر اسرار شوبز کی دنیا ہے اتنے ہی پراسرار وہاں کام کرنے والے اداکار ہیں ،جن کی زندگی ان کے مداحوں کیلئے ایسا راز ہے جو ہمیشہ راز ہی رہتا ہے،بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے وہ خفیہ راز جان پاتے ہیں جنہیں چھپائے رکھنے کیلئے بولی وڈ ستارے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ آ پ سب اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ناموں سے تو یقیناً واقف ہوں گے لیکن ان کا پورا یا اصل نام کیا ہے یہ نہیں معلوم ہوگا ،درج ذیل تحریر پڑھئے اور اپنی معلومات میں اضافہ کیجئے۔ گووندا بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کا اصل نام گووندا نہیں بلکہ' گووندا ارون آہوجا ' ہے۔ تبو بھارت کی باصلاحیت اور خوبرواداکارہ تبو کا نام اصل زندگی میں 'تبسم ہاشمی' ہے،انہوں نے فلمی کیرئیر بنانے کیلئے اپنا نام تبسم سے' تبو ' رکھ لیا بعد ازاں یہ نام ان کی فلموں میں وجہ شہرت بنا۔ سری دیوی ماضی کی مشہور ترین اداکارہ سری دیوی کا اصل نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے،ان کا اصل نا م" شری اماں ینگر ایاپن "ہے،شکر ہے انہوں نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ،ورنہ۔۔۔۔۔ ریکھا رجنی کانت بولی وڈ کے سب سے بڑے سپر اسٹار رجنی کانت کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ،رجنی کانت کو فلموں کے ذریعے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کے خواب ہر اداکار دیکھتا ہے ،ان کا اصل نام 'شیوا جی راو گائکواڈ' ہے۔ کاجول فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت کے آسمانوں کو چھونے والی اداکارہ کاجول کانام اس لسٹ میں دیکھ کر آپ یقیناً حیران ہو رہے ہوں گے۔ کاجول کسی بھی تقریب یا انٹرویو میں کبھی اپنا پورا نام نہیں بتا تیں ،اس کے پیچھے وجہ کیا ہےکوئی نہیں جانتا،شادی سے پہلےان کا پورا نام 'کاجول مکھر جی' تھا لیکن وہ صرف کاجول کہلوانا پسند کرتی تھیں،لیکن شادی کے بعد وہ ' کاجول دیوگن' کےنام سے جانی جاتی ہیں۔ جتیندرا بھارتی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور کو کون نہیں جانتا ،ان کے والد جتیندرا ماضی کے مشہور اداکار ہیں ،ان کا اصل نام 'روی کپور' ہے ،لیکن وہ 'جتیندرا ' کے فلمی نام سے مشہور ہوئے۔ ہیلن