شائع 28 اپريل 2016 02:45pm

ہالی ووڈ فلم سیل کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:ہالی ووڈ لا رہا ہے ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا میں آنے والی ہولناک تباہی کے مناظر سے بھرپور فلم سیل۔ جس کے خوفناک اسپیشل افیکٹس آپ کے ہوش اڑا دیں گے۔

دوہزار چھ  میں لکھے گئے ناول سیل کی پرا سرار کہانی اب تصور سے نکل کر حقیقت میں آرہی ہے، ناول کی کہانی سے ماخوذ  فلم سیل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

امریکی سائنس فکشن فلم سیل کی کہانی میں پراسرارسگنل کے ذریعے  موبائل فون نیٹ ورک سے تباہی دکھائی گئی ہے۔ جہاں پر اسرار سگنل کے ساتھ موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کو شیطانی قوتوں کا پیرو کار بنادیا جاتا ہے۔

کہانی میں اس وقت ٹوئسٹ آتا ہے جب ایک بہادر شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انسانوں کو شیطانی قوتوں کے چنگل سے نکالنے کی ٹھان لیتا ہے ،جس کے لیے پراسرار سنگنل کو روکنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے ۔

ایکشن ،ہارر  اور سائنس فکشن فلم میں پراسرار سگنلز روکنے کا مشن کامیاب ہوگا یا ناکام اس کے لیےآٹھ جولائی تک کا انتظار کرنا ہوگا ۔

Read Comments