Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ جنگی مشقیں دشمن کے حملے کو پسپا کرنے کی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں۔۔ جنگی مشقوں میں توپ خانہ، کمبیٹ ایوی ایشن اورفضائیہ بھی شریک ہیں ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے معائنے کے دوران پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اورآپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی شاندارپیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا ۔
جہلم پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔