سرگودھا:محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی،1دہشتگرد گرفتار

شائع 29 اپريل 2016 06:37am

سرگودھا :سرگودھا کے نواحی گاؤں میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں میں خفیہ اطلاع پر محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کی،ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد کے قبضے  سے ایک خود کش جیکٹ،7 انتہائی حساس مقامات کے نقشے اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے،دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments