Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تاجر مال روڈ پر جلسے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جماعت اسلامی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پہلے اپنے وزیرخزانہ کا احتساب کرے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کو مال روڈ پر جلسے کیخلاف درخواست دی ہے، تاجر نہیں چاہتے کہ ایف نائن پارک کی طرح ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ موسم کی تبدیلی کی طرح عوام میں آتے ہیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کی بجائے اپنے وزیرخزانہ کی خبر لیں۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ملاقاتیں وہ کرتے ہیں جن کے دل میں چور ہو، ہم سب کے سامنے لوگوں سے ملتے ہیں۔