Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور کے جناح اسپتال میں زہریلی مٹھائی کا متاثرہ ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بتیس ہوگئی۔ سولہ افراد زیر علاج ہیں۔
لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج لیہ واقعے کے متاثرہ افراد میں سے ایک اور لڑکا جاں کی بازی ہار گیا۔ چودہ سالہ مجاہد حسین کو دیگر متاثرہ افراد کے ہمراہ تین روز قبل لیہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بتیس ہوگئی ہے۔سولہ افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔