خالد شمیم کی ویڈیو،چوہدری نثار کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2016 12:28am

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل سے جاری ہونے والی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات وفاقی اور صوبائی سیکریٹری داخلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال، امن عامہ اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری نثار نے مبینہ طور پر اڈیالہ جیل سے جاری ہونے والی خالد شمیم کی ویڈیو کے واقعے پر وزیر اعلی سے بات کی۔

دونوں رہنماوٴں نے مبینہ وڈیو کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی ہوم سیکریٹریز سے تحقیقات کروانے پر اتفاق کیا، جن کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Read Comments