فیصل آباد میں نامعلوم افرادنے3 مزدوروں کو قتل کردیا

شائع 30 اپريل 2016 05:53am

فیصل آباد :فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے سوئے ہوئے تین مزدوروں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے سوئے ہوئے تین مزدوروں کوقتل کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین سڑک کنارے دکان کے باہر سوئے ہوئے تھے جب ان کو قتل کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولین کے سر اور آنکھوں میں برف توڑنے والے سوئے سے وار کیے گئے ،مقتولین  کی شناخت غلام اصغر، اکرم اور مشتاق کے ناموں سے ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments