چیف جسٹس پاکستان دورہ ترکی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

شائع 30 اپريل 2016 06:11am

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان انور ظہیرجمالی دورہ ترکی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت کے خط پر اہم فیصلے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی دورہ ترکی کے بعد رات گئے، وطن واپس پہنچ گئے، چیف جسٹس نے استنبول میں ترکی کے آئین کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔

پاناما لیکس کے حوالے سے حکومت کے خط پر چیف جسٹس کے فیصلے کا سب کو انتظار ہے اور چیف جسٹس جوڈیشل قیام سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔

Read Comments