Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
میانوالی:عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست ان کا مشن جبکہ نمل کالج سٹی ان کا جنون ہے۔ انہوں نے اسٹیدیم کے لیے زمین نہ دینے پر سیلو برادری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست ان کا مشن جبکہ نمل نالج سٹی ان کا جنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کی ڈگری انتہائی کم خرچ پر میانوالی جیسے پسماندہ علاقے میں فراہم کی جا رہی ہے جس میں وزیرستان اور رزمک سے لے کر لاہور تک کے طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔یونیورسٹی اسٹیڈیم کے لیے زمین نہ دینے پر کپتان نے سیلو برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے پیار سے کہہ رہے ہیں کہ زمین فراہم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زمین نہ دی تو بہت جلد تحریک انصاف کی آنے والی حکومت سیکشن فور کے ذریعے زمین حاصل کر لے گی۔عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں اور نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
میانوالی:عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست ان کا مشن جبکہ نمل کالج سٹی ان کا جنون ہے۔ انہوں نے اسٹیدیم کے لیے زمین نہ دینے پر سیلو برادری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست ان کا مشن جبکہ نمل نالج سٹی ان کا جنون ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کی ڈگری انتہائی کم خرچ پر میانوالی جیسے پسماندہ علاقے میں فراہم کی جا رہی ہے جس میں وزیرستان اور رزمک سے لے کر لاہور تک کے طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
یونیورسٹی اسٹیڈیم کے لیے زمین نہ دینے پر کپتان نے سیلو برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے پیار سے کہہ رہے ہیں کہ زمین فراہم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زمین نہ دی تو بہت جلد تحریک انصاف کی آنے والی حکومت سیکشن فور کے ذریعے زمین حاصل کر لے گی۔
عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں اور نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔