مانسہرہ :ٹریفک حادثہ ،چھ جاں بحق ،دو زخمی

شائع 30 اپريل 2016 04:09pm

مانسہرہ :مانسہرہ کے علاقے اگئی میں ٹریفک حادثہ، چھ افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقے اگئی میں باندی پورہ جانے والی مسافروین تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

Read Comments