چپ تعزیے کا جلوس نورباغ لیاری میں اختتام پذیر

شائع 20 دسمبر 2015 02:32pm

کراچی:کراچی میں چپ تعزیے کا جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوانورباغ لیاری میں اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔

کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس محفل شاہ خراسان نشتر پارک سے برآمد ہوا۔جلوس کے راستوں پر سخت سیکیورٹی اقدامات کئے گئے تھے۔جلوس کی گذرگاہ کی جانب آنے والے راستوں اورگلیوں کوکنٹینرز اورقناعتیں لگا کربند کردیا گیا تھا۔راستے میں واقع تمام مارکیٹیں اوردکانیں بھی سیل کردی گئی تھیں۔پولیس کے پندرہ سو اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کی حفاظت کے لیے تعینات رہی۔سراغ رسان کتوں کی مدد سے بھی جلوس کے راستون کی تلاشی لی گئی۔

عزادار راستے بھر حسین اور آل حسین کی کربلا میں دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتے رہے۔راستے میں مختلف مقامات پر جلوس کے شرکا کے لیے سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔جلوس اپنے روائتی راستوں سے گذرتا ہوا موسی لین باغ لیاری پر اختتام پذیر ہو گیا۔

Read Comments